قومی اسمبلی ، ادویات کی قیمتوں میں اضافے پرحکومتی اراکین کااحتجاج

265455_9988681_updates.jpg

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان نے ادویات کی قیمتوں پر اضافے اپنی ہی حکومت کو آرے ہاتھوں لے لیا، حکومتی ارکان خواجہ شیراز، نور عالم اور ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ غریبوں پر جو ظلم ہوا ہے ، کھلے دل کے ساتھ کم از کم اتنا ضرور مانیں کہ ادویات غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئیں ہیں،94ادویات کی قیمتوں میں 510فیصد تک اضافہ ہوا، ہماری حکومت میں 3 دفعہ قیمتوں میں اضافہ ہوا، قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں، فارموسیوٹیکل کمپنیوں کا دفاع نہ کریں، پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے ہیں اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہو تا کہ غریب پر ظلم ہو اور غیر منتخب لوگ اشیاء مہنگی کریں اور ہم خاموش رہیں، ادویات پر ڈیوٹی صفر کی جاتی تو قیمتیں نہ بڑھتیں، سٹوروں میں جو ادویات پڑی تھیں ان میں بھی ناجائز اضافہ کیا گیا، حکومت ڈرگ مافیا کے کارٹیل کو توڑے، ورنہ غریبوں کو مجبور کر رہے ہیں کہ درباروں میں جا کر دم درود کرائیں، ملک کو دم درود پر نہ چلایا جائے۔
احتجاج

شیئر کریں

Top