کراچی سے گلگت تک امن کا قیام ن لیگ کا کردار مثالی رہا ؛ سابق وزیر اعلیٰ

g24.jpg

حفیظ الرحمن کی سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن لیاقت عالم کے گھر آمد الیکشن 2020 کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا
اہلیان روالفقار نے لیگی حکومت کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے الیکشن میں ایک دفعہ پھر ن لیگ کاساتھ دینے کااعلان کیا
گلگت(بادشمال رپورٹ)سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن لیاقت عالم کے گھر آمد الیکشن 2020 کے حوالے سے گفت و شنید اس موقع پر گلگت ذوالفقار آباد کے عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اہلیان روالفقار نے مسلم لیگ کی دور حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آنے والے الیکشن میں ایک دفعہ پھر سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ دینے کا اعلان کردیا اس موقع پر سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان(باقی صفحہ7بقیہ نمبر29)
حافظ حفیظ الرحمن نے اہلیان علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کسی بھی ملک یا علاقے کی ترقی و خوشحالی کے پیچھے امن کا قیام کارفرما ہوتا ہے امن سے ہی ریاست ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی کراچی سے گلگت تک امن قائم کرنے میں مسلم لیگ ن کا کردار مثالی رہا ہے آئندہ بھی ملک میں قیام امن اور استحکام برقرار رکھنے کیلئے مسلم لیگ ن اپنا کردار ادا کریں گی اس موقع پر سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن گلگت لیا قت عام نے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان اور اہلیان زوالفقار آباد کا رہائش گاہ آمد پر شکریہ ادا کیا

شیئر کریں

Top