گلگت بلتستان کو وفاق،قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دی جائے ؛چوہدری منظور

102582714_108533607561496_1748149874249661484_n-1.jpg

جی بی کے عوام کے جمہوری حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے ‘ سلیکٹڈ حکومت کے چل چلاؤ کا موسم آرہا ہے دسمبر انکو دیکھنا نصیب نہ ہوگا
کے پی کے کی حکومت کے ناک کے نیچے سے گندم افغانستان سمگل کردی گئی موجودہ حکومت ملک میں معاشی بحران کی ذمہ دار ہے،گفتگو
اوکاڑہ( آئی این پی )جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو وفاق ،قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دی جائے جی بی کے عوام کے جمہوری حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے ر سلیکٹڈ حکومت کے چل چلاؤ کا موسم آرہا ہے دسمبر انکو دیکھنا نصیب نہ ہوگا ‘عمران نیازی جس چیز کا بھی نوٹس لیتے ہیں وہ مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہے یا اس کا ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت محمد احسان ملک نے کی چوہدری منظور نے کہا کہ ملک میں موجودہ مہنگائی حکومت کی خود پیدا کردہ ہے انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت ناک کے نیچے سے گندم افغانستان سمگل کردی گئی موجودہ حکومت ملک میں معاشی بحران کی ذمہ دار ہے چوہدری منظور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان کو وفاق ،قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دی جائے ہم گلگت بلتستان کے عوام کو عمران نیازی کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا جی بی کے عوام کے جمہوری حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے جس طرح عمران نیازی اور اسکے ٹولہ نے عام انتخابات میں ڈاکہ ڈالا تھا انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے چل چلاؤ کا موسم آرہا ہے دسمبر انکو دیکھنا نصیب نہ ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء نئے گھونسلوں کی تلاش میں ہیں مگر انہیں کوئی بھی قبول نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ ستر سالوں میں اس قدر مہنگائی نہ ہوئی تھی جتنی دو سالوں میں نیازی حکومت نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ معیشت تباہ وبرباد اور دیوالیہ ہوچکی ہے اور ملکی استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں خارجہ پالیسی کی صورتحال یہ ہے کہ قریبی دوست ممالک بھی پاکستان کے ساتھ نظر نہیں آرہے جبکہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں ۔
چوہدری منظور

شیئر کریں

Top