مانیٹرنگ ٹیموں کو موقع پر سزا اور جرمانہ کرنے کا مکعمل اختیار ہے؛ راجہ شہباز

IMG-20200724-WA0008-e1595575391227-1.jpg

الیکشن کمیشن آئینی اور خود مختار ادارہ
الیکشن کمیشن نے انتخابات کو شفاف ، منصفانہ اور غیر جانبدار بنانے کیلئے پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں
الیکشن کمیشن کسی کے بھی دباؤ میں نہیں آسکتا اور نہ ہی کسی کے دبا میں آنے کی ضرورت ہے،سابق وزیراعلی کابیان کسی صورت درست نہیں،جاری بیان
گلگت(بادشمال رپورٹ)چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد،خود مختار اور ایک آئینی ادارہ ہے انتخابات 2020 کو صاف ، شفاف ، آزادانہ ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے انتخابی مہم کی نگرانی اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے الیکشن ایکٹ 2017کے دفعہ234کے تحت پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں مضبوط اور مربوط مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،ان ٹیموں کو موقع پر سزا اور جرمانے کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی کسی بھی جماعت،فرد یا عہدہ دار کی طرف سے خلاف ورزی کی صورت میں نگران ٹیم ضلعی مانیٹرینگ آفیسر کو رپورٹ پیش کریگی جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرینگ آفیسر مقامی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ملکر خلاف ورزی کی تحقیقات کرکے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو رپورٹ پیش کرینگے،اور الیکشن کمیشن اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زمہ داروں کو نااہل کرسکتی ہے گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران انتخابی مہم کی نگرانی کے لیے مانیٹرینگ ٹیم یا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو کوئی بھی اتھارٹی معلومات فراہم کرنے کے پابند ہو نگے ۔ جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرینگ آفیسر مانیٹرینگ ٹیم کی جانب سے پیش کی گئی شکایات کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کو پیش کرنے کے پابند ہونگے ہر ضلع میں دسٹرکٹ مانیٹرینگ آفسر اور ہر حلقے میں دو دو آفسران مانیٹرینگ ٹیم الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی روشنی میں سیا سی جماعتوں کی انتخابی مہم ، جلسوں ، تقاریر ،بینرز اور تقاریب کی نگرانی کرینگے۔ انتخابی مہم کے دوران کسی بھی حلقے میں سیا سی سرگرمیوں کے دوران ضابطہ اخلاق کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کی صورت میں نگران ٹیم ڈسٹرکٹ مانیٹرینگ آفیسر کو رپورٹ پیش کریگی۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعلی کی جانب سے دیا گیا بیان کسی بھی صورت درست نہیں، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کسی کے بھی دبا میں نہیں آسکتا اور نہ ہی کسی کے دبا میں آنے کی ضرورت ہے،الکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور آئین اور قانون کے مطابق اپنے روز مرہ کے معاملات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں

Top