عوام اور اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنیوالے جلد بے نقاب ہونگے گورنر

1-41.jpg

ایاز صادق کا بیان حقائق کے منافی
سابق سپیکر جیسے لوگوں کی وجہ سے پاکستان اندرونی خلفشار کا شکار ہے جس کا فائدہ صرف اور صرف دشمن ملک بھارت کو ہورہا ہے ،جی بی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں،جلال حسین مقپون
گلگت(بادشمال رپورٹ)گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے سابق سپیکر قومی اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے سابق سپیکر جان بوجھ کر ملک میں تصادم اور اداروں سے اعتماد ختم کرنے کا ایک بیانیہ لائے ہیں جسے پہلے بھی مسترد کردیا ہے اور اب کی بار پھر اس مضحکہ خیز بیانئے کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا پاکستان نے سفارتی آداب کے تحت اور بھارت کو امن کا موقع دیتے ہوئے بھارتی پائلیٹ کو واپس بھیجا جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کو سفارتی محاذ میں نمایاں کامیابی ملی اور پاکستان کا مضبوط دفاع کی تعریف پوری دنیا نے کی اور قوم کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سابق سپیکر ایاز صادق جیسے لوگوں کی وجہ سے پاکستان اندرونی خلفشار کا شکار ہے جس کا فائدہ صرف اور صرف دشمن ملک بھارت کو ہورہا ہے جس کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ملک کے اہم اداروں کے خلاف کھل کے دشمن کا بیانیہ کو ملک میں پھیلانے کی اور پاک فوج میں منافرت ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور اب اپنے قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سابق سپیکر ایاز صادق بھی ایسے جھوٹ پر مبنی بیانات دے کر عوام اور سیکورٹی اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیئے کوشاں ہیں۔ ہم ایسے اقدامات کا پرزور مذمت کرتے ہیں انشا اللہ ان کے غلط عزائم کو قوم کے سامنے بے نقاب کرکے ان کا اصلی چہرہ نمایاں کریں گے. گلگت بلتستان کے عوام اور پاکستان کی قوم اپنے بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور افواج پاکستان کے ہر قدم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔
گورنر

شیئر کریں

Top