لباس انسان کے کردار کی ترجمانی نہیںکر سکتا، ساجد حسن

sajidhasan.jpg

اسلام آباد(یواین پی)اداکار ساجد حسن نے کہا ہے کہ لباس انسان کے کردار کی ترجمانی نہیںکر سکتا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ساجد حسن نے کہا کہ وہ بہت سادگی پسند ہیں اور انہوں نیکافی عرصہ ایک جینز میں گزارا کیا جس پر انکی والدہ کہتی تھیں کہ اسے دُھلوا لو یہ میل سے پھٹ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اداکاری میں آنے کا شروع سے ہی شوق تھا، اپنے گنجے پن بارے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انہیں گنجے پن سے بہت ڈر لگتا تھا اور پھر جیسے جیسے وہ بڑے ہوتے گئے ان کے بال کم ہو تے گئے اور پھر ایک کردار کے لیے جب انہیں (وگ) لگائی گئی۔
تو جب وہ اتارنے لگیتو اس کے ساتھ ان کے سر کی جلد بھی اترگئی اور تب وہ گنجے پن کا شکار ہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی لکھائی بہت بری ہے کہ اکثر بینک والے بھی انہیں ان کے دستخط پر کہتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ہیں۔

شیئر کریں

Top