گلگت بلتستان سے کسی کا باپ بھی نہیں نکال سکتا گنڈاپور

g7.jpg

 

حفیظ نے کہا علاقہ چھوڑ جاؤ ورنہ نکال دینگے
ہم نے چار ماہ پہلے صوبہ بنانے کا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا ،بلاول جتنا بھی شور مچائیں ان کو عمران خان سے این آ ر اور نہیں ملے گا ،
خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں تمام وعدے پورے کرینگے،عوام ہمارے امیدوارکوجتنے ہزار ووٹوںسے دلائیں گے اتنے ہزارروپے دوں گا، وفاقی وزیر
گلگت(مہتا ب الرحمان) وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کلمہ چوک گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں جو وعدہ ہم گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کرینگے اس کو پورا کرینگے ہمارے امیدوار کو جیتنے ہزار سے جتاؤگے میں وعدہ کرتا ہوں اتنے ہزار روپے دونگا ہم نے دو سالوں میں حفیظ سرکار کو دو سو ارب روپے کے منصوبے دیئے وہ پیسے کہاں گئے ان کو حساب دینا ہوگا گلگت ائر پورٹ متاثرین کے معاوضے ادا کرینگے سیوریج منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل کیا ہے صاف پانی کا منصوبہ دیا جائے گا سی ٹی سکین مشینں دینگے یہ سب کچھ اس وقت ممکن ہوگا جب آ پ ہمارے امیدواروں کو جتائیں گے صاف کہتا ہوں جب تک عوام ہمارے امیدواروں کو کامیاب نہیں کرائنگے اس وقت تک مسائل حل نہیں ہونگے آ پ میرے امیدوار کو ووٹ دیں فتح اللہ خان کی مونچھیں نیچے ہونے نہیں دونگا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ گنڈا پور علاقہ چھوڑ کر جائیں ورنہ ہم ان کو نکال دینگے میں اس کو بتا دینا چاہتا ہوں جب تک عمران خان وزیراعظم ہے اور میں وزیر امور کشمیر ہوں اس وقت تک مجھے گلگت بلتستان سے کسی کا باپ نہیں نکال سکتا ہے اگر بدمعاشی کرنا ہے تو کھل کر سامنے آ جا پھر دکھائنگے انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر بنا ہر فورم پر گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ لڑی گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی مدد آ پ کے تحت لڑ کے آ زادی حاصل کیااور پاکستان میں شامل ہوئے ایک ہفتے میں گلگت بلتستان کا مسلہ سمجھ گیا عوام کی خواہشات کو سمجھ گیا ان کا بنیادی مطالبہ صوبہ تھا ہم نے اس مسلے کو کابینہ میں لیکر گئے اور صوبے کی منظوری لی ہم نے چار ماہ پہلے صوبہ بنانے کا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے میں شھباز شریف اور بلاول بھٹو ہیں انہوں نے کہا کہ ابھی گلگت بلتستان کو صوبہ نہیں بنایا جائے ورنہ گلگت بلتستان الیکشن میں ہمارا صفایا ہو جائے گا بلاول جتنا بھی شور مچائیں ان کو عمران خان این آ ر اور نہیں دے گا نواز شریف نے چودہ سو ارب روپے بیرونی قرضہ لیا اور زرداری نے سولہ ارب ڈالر قرضہ لیا عمران خان نے دو سالوں میں ایک روپے کا قرضہ نہیں لیا ایاز صادق غدار وطن جس نے کہا کہ ابھی نندن کو پکڑتے وقت ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھی اوے غدار ہماری بہادر افواج دنیا کی مضبوط فوج ہے جب پاک فوج کی سالمیت پر بات آ ئیے تو اس پر پوری قوم ایک پیچ پر کھڑی ہوگی۔اس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے سیکٹری جنرل تحریک انصاف فتح اللہ خان نے کہا کہ سیوریج منصوبہ کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے چھ ہزار ملازمین کو مستقل کیا جائے صاف پانی کا بڑا مسلہ ہے ہماری حکومت اس پر بھی توجہ دے گی ائر پورٹ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے جو انکا حق ہے۔

شیئر کریں

Top