بھارتی اداکارہ سجل علی کی مداح بہترین اداکارہ قرار دیدیا

Sajal.jpg

ممبئی (آئی این پی) پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی کو پاکستان کے ساتھ ساتھ سرحد پار بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں معروف بھارتی اداکار سونم باجوہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ وہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بہت بڑی مداح ہیں۔ بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے اپنے انٹرویو میں سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سجل علی ایک بہترین اداکارہ ہیں، میں یہ بے حد خوشی سے بتاتی ہوں کہ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ ایک حیرت انگیز اداکارہ ہیں۔ سونم باجوہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بھی بہت بڑی مداح ہیں۔ بھارتی اداکارہ نے پاکستانی ڈراموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں سجل علی کے تمام تر ڈرامے دیکھتی ہوں ۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ میں پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے واقف ہوں اور پاکستانی شوبز شخصیات کے نام بھی جانتی ہوں۔

شیئر کریں

Top