وزیر اعظم کا دیامر ڈیم سائٹ کا دورہ،چیئرمین واپڈا کی بریفنگ

19.jpg

Pic01-086 GILGIT: Nov01-Chairman WAPDA briefs Prime Minster Imran Khan on progress of work at Diamer Bhasha Dam site in Gilgit-Baltistan. ONLINE PHOTO

دیامر بھاشا ڈیم پر جاری کا م کا جائزہ،کام کر نے والوں سے بھی بات چیت
گلگت (آئی این پی)وزیراعظم عمران نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ ہے، اس کی تعمیر کے بعد پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھ جائے گی جس سے بجلی کی پیداوار بھی کی جائے گی۔ دیامیربھاشا ڈیم منصوبے سے تربیلاڈیم کی کارآمد میعادمیں اضافہ ہوگا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو کا دیامیر بھاشا ڈیم سائٹ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، وزیر اعظم کو چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین نے ڈیم پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے ڈیم پر جاری کام کا جائزہ لیا اور کام کرنے والے کارکنان سے گفتگو بھی کی، اس موقع پر وزیر اعظم نے دیامیر بھاشا ڈیم ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ڈیم سے پانی ذخیرہ اور بجلی بنے گی وہاں اس کی وجہ سے تربیلہ ڈیم کی کارآمد معیاد میں اضافہ ہوگا، روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی، وزیر اعظم نے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان نے منصوبے پر ہونے والے کام اور اس کی رفتار و معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی کام سے اس علاقے میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی، جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
دورہ

شیئر کریں

Top