پاکستان کو ظرف والے لیڈر کی ضرورت ہے، خواجہ سعد رفیق

Saad-Rafique.jpg

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کو ظرف والے لیڈر کی ضرورت ہے، شہباز شریف کے مقابلے میں آئٹم سانگ وزیراعلی پنجاب لائے گئے ہیں۔ اتوار کو لاہور میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں غدار قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہمارے علم میں ہے کہ غداری کے بینرز کس نے بنوائے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم روز کہتے ہیں کہ جیل میں ڈال دوں گا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں وہ مہنگی ہو جاتی ہے اور جس کام کا نوٹس لیتے ہیں وہ خراب ہو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پورے پنجاب کا نقشہ بدلا تو ان کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 17 دسمبر کو لاہور میں بڑا جلسہ کریں گے۔
سعد رفیق

شیئر کریں

Top