دوسرا ون ڈے پاکستان نے زمبابوے کو ہرادیا

Pakistan-vs-Zimbabwe-Iftikhar-Ahmeds-fifer-Babar-Azams-77-undefeated.jpg

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو6وکٹوں سے شکست دیکر 3میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔پاکستان نے 207رنز کا آسان ہدف 35.2 اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کپتان بابر اعظم 77،امام الحق49،حیدر علی29اورعابد علی22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے5وکٹیں لینے والے افتخاراحمد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے (کل)منگل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔اتوار کوپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوین ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی تھیں، وہاب ریاض اور حارث سہیل کی جگہ حیدر علی اور موسی خان ڈیبیو کیا۔ ابتدا میں ہی مہمان ٹیم کے اوپنر چمو چھبابا 6رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند کا شکار بنے۔جس کے بعد آنے والے اگلے بلے باز بھی اسکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور6)
27کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی دوسری وکٹ گر گئی۔59رنز کے اسکور پر زمبابوے کی تیسری وکٹ گری اور بی بی چھڑی 25 رنز بنا کر پویلی لوٹ گئے، جس کے بعد اگلی وکٹ کے لیے 61رنز کی شراکت ہوئی اور 25اوورز تک زمبابوے کی ٹیم نے 120رنز اسکور کیے جبکہ اس کی ایک اور وکٹ اسی اسکور پر گر گئی۔تاہم آنے والے بلے باز بھی ٹیم کو کوئی خاطر خواہ سہارا نہیں دے سکے اور یکے بعد دیگرے3وکٹیں گرنے کے بعد34اوورز میں زمبابوے کے7کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد آنے والے کھلاڑی مہمان ٹیم کے اسکور میں صرف21رنز کا اضافہ کرسکے اور 171کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی آٹھویں وکٹ بھی گر گئی۔8کھلاڑیوں کے نقصان کے بعد آنے والے ٹیل اینڈرز بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور زمبابوے کی پوری ٹیم 46ویں اوور میں 206رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افتخار احمد نے10اوورز میں40رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد موسی نے 2، حارث رؤف، فہیم اشرف اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔207رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا اور 10اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 68رنز بنا لیے۔پاکستان کی پہلی وکٹ68سکور پر گری جب محمد عابد22رنز بنا کر پویلین لوٹے،پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی امام الحق تھے جنہوں نے49رنز بنائے ۔پاکستان کی تیسری وکٹ137رنز پر گری جب حیدر علی29رنز بنا کر پویلین لوٹے۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان صرف ایک رنز پر کر آؤٹ ہو گئے۔پاکستان نے 207رنز کا آسان ہدف35.2اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کپتان بابر اعظم نے اپنے کیر ئیر کی16ویں نصف سنچری سکور کی اور 77رنز جبکہ افتخار احمد16رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے5وکٹیں لینے والے افتخاراحمد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے (کل)منگل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔
ون ڈے

شیئر کریں

Top