عمران خان نے گلگت بلتستان کی عوام کے تمنا پوری کی ہے، علی محمد خان

Ali-Muhammad-Khan-1-750x369-1.jpg

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا عمران خان نے گلگت بلتستان کی عوام کے دل کی تمنا پوری کی ہے ، بھارت نے جو مقبوضہ کشمیر میں کیا وہ عوام کی تمنا نہیں تھی ، برہان وانی کو جب قبر میں اتارا گیا تو وہاں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگے ،(ن) لیگ نے پانچ سال میں گلگت بلتستان کو کچھ نہیں دیا، عمران خان نے کہا تھا کشمیر کے فیصلے کشمیر میں ہوں گے ۔پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم نے چین کے نظام کے حوالے سے اس لئے کہا کہ چین نے ترقی کی ،آج چین معاشی سپر پاور ہے ،پاکستان کو سودی نظام سے نکالنے کیلئے تجاویز دی جائیں گی ۔
علی محمد خان

شیئر کریں

Top