موٹروے کیس، مرکزی ملزم عابد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

images-1.jpg

لاہور(آئی این پی ) موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو 15 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو 20 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے جس پر اس کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ اس موقع پر ملزم عابد نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ پولیس بیوی بچوں سے نہیں ملنے دے رہی، اس پر عدالت نے کہا کہ پہلے یہ معاملہ دیکھ لیں پھر ملاقات بھی ہوجائے گی۔ بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 15 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
حوالے

شیئر کریں

Top