وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، 9 نکاتی ایجنڈا جاری

454879_88404898.jpg

پوسٹل لائف انشورنس بورڈ آف ڈائریکٹرزکی نامزدگی اور تبدیلی ایجنڈے کا حصہ ہیں
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)منگل کو ہو گا، اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس (آج) منگل کو ہو گا، جس میں 9 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔ ٹاسک فورس ری اسٹرکچرنگ،کفایت شعاری سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دے گی جبکہ پوسٹل لائف انشورنس بورڈ آف ڈائریکٹرزکی نامزدگی اور تبدیلی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ وفاقی کابینہ ٹیلی کام ایپلٹ ٹربیونل کے قیام ، مالی سال2020-21کیلئے جموں کشمیرریاستی پراپرٹی بجٹ کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں جی بی میں عدالتوں کیپریذائیڈنگ افسران کی تعیناتی کی منظوری ، ا سپیشل کورٹ بنکس پشاورکے پریذائیڈنگ افسرکی ڈیپوٹیشن میں توسیع دی جائے گی۔ پاک عرب ریفائنری لمیٹڈبورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل نو بھی ایجنڈے میں شامل ہیں ، اجلاس میں زائرین مینجمنٹ پالیسی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش ہوگی اور کابینہ ای سی سی کے 21 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
وفاقی کابینہ

شیئر کریں

Top