ایس سی او کا طورمک میں بھی فور جی سروس کا آغاز

CableFree_4g_LTE_Wireless_Network.jpg

صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس سی او کا شکریہ ادا کیا ہے
سکردو(بادشمال رپورٹ)ایس سی او نے”طورمک” میں بھی فور جی سروس کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منسٹری آف آئی ٹی کے ذیلی ادارے سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (SCO) نے کمیونیکیشن کی جدید سہولیات کو مزید علاقوں تک وسعت دیتے ہوئے سب ڈویژن روندو کے موضع “طورمک” اور مضافاتی علاقوں میں بھی 4G سروس کا آغاز کر دیا ہے۔سیکٹر کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان کرنل عمران منصور نے ماہ اگست میں دورہ بلتستان کے دوران میڈیا اور علاقہ عوام کو یقین دھانی کرائی تھی کہ بلتستان میں جدید مواصلاتی نظام کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا اسی سلسلے میں سیکٹر کمانڈر کی ہدایات کی روشنی میں 2G بی ٹی ایس کو اب گرٹ کر کے جدید ٹیکنالوجی سے لیس فور جی سروس پر منتقل کیا گیا ہے، اہلیان علاقہ نے فور جی سروس کی فراہمی کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کمیونیکیشن کی جدید سہولیات اہل طورمک کا درینہ مطالبہ تھا جسے ایس سی او نے ممکن کر دکھایا خصوصا سیکٹر کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان کرنل عمران منصور اور کمانڈنگ آفیسر ایس سی او بلتستان لیفٹیننٹ کرنل عثمان سیف چیمہ نے خصوصی دلچسپی فور جی کی فراہمی کو بروقت یقینی بنایا جس پر ان کے شکر گزار ہیں ۔ واضح رہے ایس سی او نے پچھلے چند ماہ کے دوران سکردو میں منٹھل،سدپارہ،گمبہ سکردو، یادگار چوک ،گانچھے میں کریس، یوگو، خپلو بالا، دم سم، تھگس، ڈغونی بلغار، مچلو ،کھرمنگ میں ترکتی، کھرمنگ الڈینگ، طولتی، روندو میں بلامیک، سسی، حراموش,گنوخ، استک ،شگر میں ہشوپی اور دیگر علاقوں میں تھری جی اور فور جی سروس کا کامیابی سے آغاز کیا عوامی خدمت کے اس تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے طورمک میں بھی فور جی سروس کا آغاز کیا گیا۔صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس سی او کا شکریہ ادا کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایس سی او کی بدولت ہم دور جدید کی اہم سہولت سے ہم آہنگ ہو گئے ہیں ایس کام فور جی سروس کی فراہمی ہمارا درینہ مطالبہ تھا ایس سی او نے عوامی خواہش اور ضرورت کا ادراک کرتے ہوئے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔انھوں نے کہا ایس سی او کی جانب سیایس کام فور جی کی فراہمی علاقہ طورمک کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے اب یہاں کے عوام بھی جدید ترین ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں گے۔
فور جی

شیئر کریں

Top