نیول چیف سے ترک سفیر کی ملاقات ، اہم امور پر گفتگو

10.jpg

ISLAMABAD: Ambassador of Republic of Turkey Ihsan Mustafa Yurdakul called on Chief of the Naval Staff Admiral Muhammad Amjad Khan Niazi at Naval Headquarters. INP

اسلام آباد(آئی این پی) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے پاکستان میں تعینات ترک سفیر احسان مصطفی نے نیول ہیڈ کوآرٹر اسلام آباد میں ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں بحری تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ۔ ترک سفیر نے امیر البحر کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں امیر البحر محمد امجد خان نیازی نے ترکی میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور مرحومین کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
ملاقات

شیئر کریں

Top