ورلڈ کپ سپرلیگ پوائنٹس ٹیبل ، پاکستان کی دوسری پوزیشن

icc-world-cup-super-league-2.jpg

انگلینڈ لیگ میں چھ میچز میں تین فتوحات اور تین ناکامیوں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر فائز ہے
راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریزمیں دوایک کی ناقابل شکست لیڈ حاصل کرلی۔اورآئی سی سی ورلڈکپ لیگ میں بیس پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پربراجمان ہوگئی۔ بابرالیون کے زمبابوے کے خلاف کلین سوئپ کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کاچانس موجود ہے۔راولپنڈی میں پاکستان نے زمبابوے کودوسرے ون ڈے میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی اور تین میچز کی سیریز میں دوصفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ اس کے ساتھ آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں بابراعظم الیون آسٹریلیاکے ساتھ یکساں بیس پوائنٹس لے کردوسرے نمبر پرپہنچ گئی۔ انگلینڈ لیگ میں چھ میچز میں تین فتوحات اور تین ناکامیوں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر فائز ہے۔ پاکستان نے دو میچزکھیلے اور دونوں جیت کر دوسرے نمبر پر فائز ہو گیا۔آسٹریلیانے تین میچوں میں دوجیتے اور ایک ہارا۔ بیس پوائنٹس کی بدولت آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔آئر لینڈ نے ورلڈکپ لیگ کے تین میچ کھیلے۔دوہارے اورایک جیتا دس پوائنٹ لے کر چوتھے نمبر پر ہے۔
پاکستان، زمبابوے کے خلاف آخری میچ جیت کرنہ صرف کلین سوئپ مکمل کرے گا بلکہ آئی سی سی لیگ میں انگلینڈ کی جگہ ٹاپ پوزیشن پرفائز ہوسکتاہے۔

شیئر کریں

Top