تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کرکٹ نہیں، شاہد آفریدی

Afridi_Reuters.jpeg

کراچی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کھیلنے کا مزہ نہیں آتا، کراوڈ گراونڈ میں ہو تو کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔شاہد آفریدی نے تماشائیوں کے بغیر ہونے والی کرکٹ کو بے مزہ قرار دے دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کرکٹ نہیں ہوتی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تماشائی ہوں تو پتا چلتا ہے، شور ہوتا ہے اور ایک جذبہ ہوتا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانے کی تحریک ملتی ہے، دباو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسٹار آل راونڈر نے کہا کہ اب صورت حال ایسی ہوگئی ہے کہ کرکٹ تماشائیوں کے بغیر ہونی ہے، ورنہ مزہ تو کراوڈ میں ہے۔

شیئر کریں

Top