جی بی کے عوام کو خریدانہیں جاسکتا ،گنڈاپور احمقانہ بیانات سے گریز کریں ،کائرہ

689898_2110422_qamar_akhbar.jpg

گلگت بلتستا ن کیلئے جتنے بھی ریفامز ہوئیں وہ پیپلزپارٹی نے کیں جس کی بڑی مثال گورننس آرڈر 2009ہے
وہ دن دور نہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام تبدیلی کے جعلی نعروں کو مسترد کریں گے،جمیل احمدکاانتخابی جلسے سے خطاب
گلگت(سپیشل رپورٹر)کشروٹ میںپیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار جمیل احمد کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر گلگت بلتستان چودھر ی قمرزمان کائرہ نے کہا کہ امین گندا پور احمقانہ بیانات سے گریز کریں گلگت بلتستان کے عوام کو پیسوں کے عوض ووٹ خریدنے کے بیانات گلگت بلتستان کے غیرت مند قوم کے ضمیر پر حملہ ہے یہ غیرت مندوں کی سرزمین ہے یہاں پیسوں سے کسی کا ضمیر نہیں خریداجاسکتا ہیامین گنڈاپور گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ کی بولی لگانے کے احمقانہ بیان پر قوم سے معافی مانگیں سابق گورنر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام جانتے ہیں کہ تبدیلی سرکار نے ملک کو جس مقام تک پہنچایا ہے اور غریب کے دووقت کی روٹی بھی چھین لیا ہے ایسے میں گلگت بلتستان آکر یہ پیسے دیکر ووٹ خریدنے کی باتیں کرنے لگے ہیں ان کے پاس نہ کوئی منشور ہے نہ کوئی ایجنڈا ہے یہاں کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا ہے قمرزمان قائرہ نے کہا کہ گلگت بلتستا ن کے لئے آج تک جتنے بھی ریفامز کئے ہیں وہ پیپلزپارٹی نے ہی کئے ہیں جس کی سب سے بڑی مثال گورننس آرڈر 2009ہے اور اس کٹ پتلی سرکارسے کچھ بھی نہیں ہونا ہے گلگت بلتستا ن کے عوام جعلی تبدیلی کو مسترد کریں گے اور پیپلزپارٹ کا ساتھ دیں گے سابق گورنرنے کہا کہ ہم ووٹ کو عزت دو کے بیانے کے ساتھ کھڑے ہیں بھٹونے 53سال قبل ووٹ کی اہمیت کی آواز بلند کی تھی ووٹ کی حکمرانی کے لئے پیپلزپارٹی نے جانیں قربان کی ہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان میں اگر کوئی جمہوری جماعت اور عوام کے حقیقی معنوں کی ترجمان جماعت ہے تو وہ واحد پاکستان پیپلزپارٹی ہے انہوںنے کہا کہ گلگت ائیرپورٹ کے متاثرین کا مسئلہ انشا االلہ پیپلزپارٹی حل کریگی گلگت بلتستان کے عوام کے درینہ مطالبات کے حل کے لئے پیپلزپارٹی نے ہردور میں کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے اس سے قبل جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے حلقہ دو گلگت کے نامزد امیدوار جمیل احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پر پیپلزپارٹی کے احسانات ہیں یہاں کے عوام کے بنیادی مسائل کے لئے ملکی ایوانوں میں ہمیشہ پیپلزپارٹی نے آواز بلند کیا ہے اور گلگت بلتستان میں ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں پیپلزپارٹ کے دور میں ملے ہیں انہوںنے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام تبدیلی کے جعلی نعروں کو مسترد کریں گے۔پیپلزپارٹی کے جلسے میں سینکڑوں لوگ شریک تھے۔
کائرہ

شیئر کریں

Top