وفاقی کابینہ،گلگت بلتستان کے ججز کو پریزائیڈنگ آفیسر زکے اختیارات تفویض

31.jpg

ISLAMABAD: Prime Minister Imran Khan chairs meeting of the Federal Cabinet. INP

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے صنعتوں کیلئے توانائی سپورٹ پیکیج ، گلگت بلتستان کی عدالتوں میں ججز کو پریزائیڈنگ آفیسر زکے اختیارات تفویض کرنے ،پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو ،جموںوکشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ اور ٹیلی کام اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کی منظوری دیدی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وباء کی دوسری لہر پر کہاکہ کورونا صورتحال کے پیش نظر احتیاط لازمی ہے مگر حکومت کاروبار کو بند نہیں کرے گی تاکہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئی ہے،چھوٹی صنعتوں اور دیگر کاروبار کو اضافی بجلی پر یکم نومبر سے 25فیصد رعایت دی گئی ہے تاکہ معاشی سرگرمیاں مزید تیز ہوں، اپوزیشن کے بیانیے سے ملک کے اداروں اور ریاست کے مقام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، ایاز صادق سے متعلق پوسٹرز ہم نے نہیں لگائے
تفویض

شیئر کریں

Top