اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو یوسف بیگ مرزا کی گرفتاری سے روک دیا

download-1.jpg

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی میں غیرقانونی بھرتیوں اور فنڈز کے غیر قانونی استعمال کے الزامات میں نیب کو وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے یوسف بیگ مرزا کی 26 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت کا یوسف بیگ مرزا کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم ۔۔منگل کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی ۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں یوسف بیگ مرزا کو نیب میں جاری تحقیقات میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔
روک دیا

شیئر کریں

Top