سیپ اساتذہ کے تقررنامہ کیلئے نئی شرائط سامنے آگئیں

download-2-1.jpg

امیدواروں کوانٹرویوکے ایک ہفتہ بعدتقررنامہ جاری کرناتھامحکمہ نئی شرائط سامنے لے آیا
کھرمنگ (نبی علی رضا)سیپ اساتذہ کا ٹیسٹ انٹرویو ماڈل بوائز ہائی سکول مہدی آبادمیں لیا گیا ڈائریکٹر مکحمہ تعلیم بلتستان نبی شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ غلام علی ، ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کھرمنگ علی حیدر نے تمام اساتذہ کا انٹرویو لیا لیکن ٹیسٹ انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کو تقرر نامہ جاری نہ کئے جاسکے ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلتستان نبی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھرمنگ کے بارہ اساتذہ کرام کا ٹیسٹ انٹرویو لیا ان میں سے گیارہ کو باقاعدہ طور نامزد کیا گیا ہے کیونکہ یہ سب تمام تر قواعد و ضوابط پر پورا اترے انکو ہفتہ کے اند ر تقررنامہ جاری کرینگے اس کے باوجود آج تقرر نامہ جاری نہ کرسکا کیونکہ سیپ سکولوں کے چوکیداروں نے درخواست دی تھی کہ ان کو بھی ریگولر کیا جائے لیکن چوکیدار کو ریگولر کرنے کیلئے کوئی احکامات جاری نہیں ہوئے نہ چوکیداروں کو ریگولر کر نے کیلئے محکمہ ذمہ دار ہے سیپ سکول کی بلڈنگ تعمیر کرتے وقت زمین غیر مشروط طور پر کمیونٹی نے فراہم کی تھی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم نبی شاہ نے کہا سیپ سکولوں کے ان اساتذہ کرام کو ریگولر کیا جارہا ہے جنکے پاس باقاعدہ ورلڈ بنک کی جانب سے بلڈنگ بنی ہوئی ہو اور وہ باقاعدہ طور ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ان تمام اساتذہ کرام کو تقرر نامہ جاری کرینگے جو باقاعدہ طور پر اسٹام پپر زمین مالکان اور کمیونٹی سے غیر مشروط طور پر راضی نامہ جمع کرائیں گے۔
سیپ اساتذہ

شیئر کریں

Top