اچھی پرفارمنس پر داد فنکار کا اصل سرمایہ ہے،زویہ چوہدری

l_604978_123919_updates.jpg

لاہور(آئی این پی) اچھی اور جاندار پرفارمنس پر داد فنکار کا اصل سرمایہ ہے آج تک جتنا بھی کام کیا شائقین سے داد ملی ہے ان خیالات کا اظہار سٹیج کی معروف اداکارہ زویہ چوہدری نے خصوصی گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ اپنی فنی صلاحیتو ں سے نام کمایا فحاشی اور سفارش کے سخت خلاف ہوں،فحاشی سے عزت نہیں ملتی بلکہ بدنامی ہوتی ہے عزت و شہرت صرف فنکارانہ صلاحیتوں سے ملتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو سفارش اور فحاشی کا سہارا نہیں لینا پڑتا۔

شیئر کریں

Top