پاک فوج کنٹرول لائن پر عوام کا تحفظ یقینی بنائے گی:آرمی چیف

YqtgYabjaWMVoLu-800x450-noPad.jpg

جنرل قمر جاوید باجوہ کی کورہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ ،یل او سی کی تازہ ترین صورتحال ، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ
آرمی چیف کا کنٹونمنٹ میں ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار ،سول ایڈمنسٹریشن کے کام کو سراہا ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنارہی ہے ، پاک فوج لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر عوام کا تحفظ یقینی بنائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال ، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اوررراولپنڈی کنٹونمنٹ میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے کنٹونمنٹ میں ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور سول ایڈمنسٹریشن کے کام کو سراہا ۔ا س موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیری عوام کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج ایل او سی کے دونوں جانب جان بوجھ کر کشمیری عوام کو نشانہ بنا رہی ہیں ، پاک فوج ایل اوسی پر عوام کی سیکیورٹی اور تحفظ کو یقینی بنائے گی ۔
آرمی چیف

شیئر کریں

Top