عالمی منڈی سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی

233147_4227740_updates.jpg

کراچی(آئی این پی) عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے کی کمی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24قیراط سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے 18091ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 428روپے کی کمی واقع ہوئی۔
سونا

شیئر کریں

Top