بوسنیا کے صدر کی وزیر اعظم ہاوس آ مد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

25.jpg

ISLAMABAD: Prime Minister Imran Khan and Šefik Džaferovic, Chairman of the Presidency of Bosnia & Herzegovina meeting. INP

اسلام آباد (آئی ا ین پی ) بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ کی عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاوس آ مد پر ان کا استقبال وزیر اعظم عمران خان نے کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے بوسنیا کے ساتھ خوشگوار برادرانہ تعلقات استوار ہیں اور ونوں ممالک نے ضرورت کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ نے کہا کہ بوسنیا میں جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے دستوں میں شرکت پر مشکور ہوں۔
گارڈ آف آنر

شیئر کریں

Top