بلاول نے پہل کی اب وفاقی وزراء بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں :چیف الیکشن کمیشنر

g11.jpg

پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پچانوے شوکاز نوٹسز جاری کرچکے
کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے سے متعلق جامع مشاورت کیلئے تین بار آل پارٹیز کانفرنس بلائی ، الیکشن میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا
اسلام آباد( جنرل رپورٹر) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات صاف،شفاف اور آزادانہ ہونگے دھاندلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ بلاول بھٹو نے ابتدائی طور پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اب پی ٹی آئی کے وزراء و دیگر بھی خلاف ورزی کررہے ہیں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پچانوے شوکاز نوٹسز جاری کرچکے۔آئندہ بھی خلاف ورزی کرنے والوں کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے اور قانون کے مطابق کاروئی بھی کریں گے راجا شہباز خان کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ انتخابات کو شفاف بنانے اور کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے سے متعلق جامع مشاورت کیلئے تین بار آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی جس میں اتفاق رائے سے ضوابط بھی بنائے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے ووٹرز کی سہولت کے لئے آن لائن سروسز دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دفعہ الیکشن میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا، پولیس رینجرز اور ایف سی کے اہلکار الیکشن سیکورٹی دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا جائے گا اور الیکشن کو ہرصورت صاف، شفاف اور آزادنہ بنایا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر

شیئر کریں

Top