لاپتہ افراد، قومی کمیشن کی بڑی کامیابی،زیادہ تر کیسز نمٹا دیے

4579_big.gif.gif

اسلام آباد(آئی این پی ) ملک میں جبری طور پر لاپتا افراد کے سلسلے میں بننے والی قومی کمیشن نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے زیادہ تر کیسز نمٹا دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاپتا افراد کے قومی کمیشن نے 31 اکتوبر 2020 تک 4748 کیسز نمٹا دیے، لاپتا افراد کے کیسز میں کمیشن کے صدر جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خصوصی دلچسپی لی۔ سیکریٹری قومی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ لاپتا افراد قومی کمیشن کے صدر کی ذاتی کوششوں سے نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
کیسز

شیئر کریں

Top