لاہور،کسان دھر نے پر پولیس کا دھاوا،20مظاہرین گرفتار

Arrest-of-Farmers-in-front-of-Press-Club-Lahore-on-25-3-2015.jpg

کسانوں کا پتھراؤ ،پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا
لاہور(بادشمال نیوز) پاکستان کسان اتحاد کے لاہور میں دوسرے روز دھرنے اور احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپیں ہوگئیں جس میں 20 مظاہرین کو گرفتارکرلیا گیا۔ٹھوکر نیاز بیگ میں سڑک دونوں اطراف سے بند کرنے کی کوشش اور روکنے پر کسانوں نے پولیس پر پتھرا کیا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے گرفتاریاں شروع کردیں، اس دوران علاقہ میدان جنگ بنا رہا، پولیس ایکشن کے بعد کسان ٹھوکر نیاز بیگ سے منتشر ہوگئے جس کے بعد ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی کے مطابق پتھرا سے پولیس کے کئی جوانوں سمیت ایک راہگیر بزرگ زخمی ہوگئے جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک روزقبل کسان اتحاد کیرہنماں سے ملاقات میں مسئلہ حل کرنے کوشش کی گئی۔
گرفتار

شیئر کریں

Top