عدالت نے ٹرمپ کی ووٹوں کی گنتی رکوانے کی درخواست مسترد کردی

l_234048_120502_updates.jpg

امریکی ریاست مشی گن کی عدالت نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے دائر ووٹوں کی گنتی رکوانے کی درخواست مسترد کردی۔

امریکی صدر ٹرمپ کے ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کے الزامات کے بعد ٹرمپ کیمپین نے ریاست مشی گن کی عدالت میں ووٹوں کی گنتی رُکوانے کی درخواست دی تھی۔

مشی گن کی عدالت کا تحریری فیصلہ جمعے کو جاری کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ مشی گن میں الیکٹورل کالج کی تعداد 16 ہے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق مشی گن میں بائیڈن کو برتری حاصل ہے۔

علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ ان تمام ریاستوں کے نتائج کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے جہاں سے بائیڈن نے جیت کا دعویٰ کیا ہے۔

شیئر کریں

Top