نواز شریف حوالگی برطانیہ نے خط کا جواب نہیں دیا

1171670-Nawaz-1472441032.jpg

وزارت داخلہ افسران نے قانونی مشاورت کیلئے سر جوڑ لئے
اسلام آباد (آئی این پی) برطانوی محکمہ داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حوالگی سے متعلق حکومت پاکستان کے خط کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا،وزارت داخلہ کے افسران نے نواز شریف کی حوالگی سے متعلق قانونی مشاورت کیلئے سر جوڑ لئے،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہ ہونے کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف کو برطانیہ سے واپس لانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا،انٹرپول بھی سیاسی نوعیت کے کیسوں میں ملزمان کی گرفتاری سے معذرت کردیتا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو برطانیہ سے پاکستان لانے کیلئے برطانوی محکمہ داخلہ کو ایک خط لکھا گیا ہے تاہم اس خط کا ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا اور اس خط کی روشنی میں نواز شریف کو پاکستان لانا انتہائی مشکل ہو گا۔
جواب

شیئر کریں

Top