کورونا کے پھیلا ومیں شدت مزید 30 افراد جاں بحق

corona-virus.jpg

اسلام آباد (آئی ا ین پی ) کورونا وائرس سے مزید 30 افراد جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 923 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 376 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار 856، سندھ میں ایک لاکھ 48 ہزار 343، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 148، بلوچستان میں 16 ہزار 33، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 332، اسلام آباد میں 20 ہزار 967 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 572 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 46 لاکھ 9 ہزار 513 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 745 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 17 ہزار 86 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 830 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا

شیئر کریں

Top