گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ

l_233411_062946_updates.jpg

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 1650 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کرنے کا فیصلہ کردیا، ای سی سی نے ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں کم کروانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ کی سربراہی میں گندم کی ترسیل اور فراہمی کیلئے کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔جمعہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی ) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ای سی سی کے گندم کی سپلائی، قیمت میں استحکام اور طلب کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میںملک بھر میں آٹے کی قیمتیں کم کروانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مشیر خزانہ کی سربراہی میں گندم کی ترسیل اور فراہمی کیلئے کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی گئی، گندم کی فصل کی کم از کم امدادی قیمت 1650 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ای سی سی نے گندم کی موجودہ ریلئز پرائس 1475 روپے فی 40 کلوگرام برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ، اجلاس میں فلور ملز کیلئے روزانہ 38 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب کیلئے 25 ہزار، سندھ 8، کے پی 4 اور بلوچستان کیلئے ایک ہزار میٹرک ٹن گندم روزانہ جاری کی جائے گی
فیصلہ

شیئر کریں

Top