بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین وطن واپس روانہ

72884242616044843621604490480-0.jpg

اسلام آ باد (آئی این پی ) بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین شفیق جعفرووچ دو روزہ دورے کے اختتام پر پاکستان سے روانہ ہو گئے ، شفیق جعفرووچ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان تشریف لائے تھے، بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر نے 4 سے 5 نومبر تک پاکستان میں قیام کیا،اعلی سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ آیا تھا جس میں سلامتی کے وزیر اور صدارتی مشیرشامل تھے شفیق جعفرووچ نے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقاتیں کیں،بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر کو نشان پاکستان کا اعزاز بھی عطا کیا گیا، بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر نے قومی اسمبلی کے سپیکر اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی شفیق جعفرووچ کی تجارت وسرمایہ کاری کے لئے وزیراعظم کے مشیر اور دیگر اعلی شخصیات سے بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں تھیں۔
وطن واپس

شیئر کریں

Top