سپر لیگ،غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمدآج سے شروع ہوگی

PSL.jpg

ملتان سلطانز 9نومبر، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز منگل کو پریکٹس سیشن کریں گے
کراچی(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے باقی میچز کے لیے انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ (آج)ہفتہ سے شروع ہوجائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)پہلے ہی پی ایس ایل کے باقی 4 میچز کے لیے 21 غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق کرچکا ہے۔ذرائع کے مطابق 7نومبر سے کراچی پہنچنے والے کرکٹرز کے کووڈ 19کے ٹیسٹ ہوں گے، ایونٹ کے میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ایونٹ میں شرکت کے لیے سب سے پہلے لاہور قلندرز کے بین ڈنک، سمت پٹیل اور ڈیوڈ ویسا کراچی پہنچیں گے۔بنگلادیش کے تمیم اقبال 10نومبر کو کراچی پہنچیں گے جبکہ پشاور زلمی کے فاف ڈوپلیسی اور ڈیرن سیمی کی پیر کو کراچی آمد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کھیلنے کے لیے آنے والے تمام غیر ملکی کھلاڑی 10نومبر کی رات تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔ملتان سلطانز کی ٹیم 9نومبر کی شام کراچی میں پہلا پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز منگل کو پریکٹس سیشن کریں گے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ٹیمیں بڑے معرکے سے قبل آپس میں پریکٹس میچز بھی کھیلیں گی۔
لاہور قلندرز کی ٹیم 11 نومبر کو معین خان اکیڈمی میں اکیڈمی کی ٹیم سے میچ کھیلے گی۔لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز 12 نومبر کو پریکٹس میچ کھیلیں گے جبکہ 11 نومبر کو پشاور زلمی کا وارم اپ میچ شیڈول ہے۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ 5 کے فائنل سمیت چار میچز کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کرے گا، فول پروف سیکیورٹی کیلئے چار بم پروف بسیں کراچی پہنچا دی گئی، پیر سے ٹیمیں پریکٹس کا آغاز کریں گی۔ فائنل سمیت چار میچز کی سکیورٹی کا پلان حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔ تمام ٹیموں کوسخت سکیورٹی دی جائے گی۔ بم پروف بسیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچا دی گئیں۔کورونا کے پیش نظر بسوں کو ہر موومنٹ سے پہلے اسپرے کیا جائے گا۔ ہوٹل میں ٹیم فلور پر کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹیم فلور پر آئسولیشن کا انتظام ہوگا اور 21 غیر ملکی کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔ پی ایس ایل کے بقیہ میچز14، 15 اور17نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ کراچی کنگز، ملتان سلطان، لاہورقلندرز اور پشاور زلمی ٹائٹل کی جنگ لڑیں گے۔

شیئر کریں

Top