سابق سینیٹر رزینہ عالم خان ن لیگ کی بنیادی ممبر شپ سے مستعفی

pic_1519388468.jpg

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے مسلم لیگ (ن) کی بنیادی ممبر شپ سے استعفیٰ دیدیا۔رزینہ عالم خان (ن) لیگ کی منشور کمیٹی سے بھی مستعفی ہوگئیں ۔انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین (ن) لیگ سینیٹر راجہ ظفر الحق کو بجھوا دیا۔ رزینہ عالم خان نے (ن) لیگی قیادت کو بجھوائے گئے استعفے میں کہا کہ ایاز صادق نے عسکری قیادت کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے جس سے صدمہ پہنچا۔چیئرمین (ن) لیگ سینیٹر راجہ ظفر الحق کو بجھوائے گئے استعفیٰ میں رزینہ عالم خان نے کہا کہ (ن) لیگ کی جانب سے مسلح افوااج کے خلاف بیان بازی قابل مذمت ہے ۔
مستعفی

شیئر کریں

Top