گنڈاپورکو بازاری زبان استعمال کرنے کا جواب ملے گا،عطاء اللہ شہاب

pic_1547916531.jpg

مولانافضل الرحمان کے بیٹے اسعدمحمودگلگت پہنچ رہے ہیں،وفاق وزیرکوبھاگنے نہیں دینگے
گلگت(سپیشل رپورٹر)جمیعت علماء اسلام گلگت بلتستان کے صوبائی امیر اور سابق مشیر مولانا عطااللہ شہاب نے کہاہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف جو بازاری زبان استعمال کی اسکا بھرپور جواب دیاجائیگا اس مقصد کیلئے ممبرقومی اسمبلی مفتی اسعد محمود گلگت پہنچ رھے ہیں انھوں نے وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپورکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب بھاگنا نہیں تم کو تمھاری زبان میں جواب دیاجائیگا اب بھاگنے نہیں دینگے شھد اور شراب میں فرق صحیح انداز میں سمجھایاجائیگا مولانا شھاب نے مزید کھا کہ مولانافضل الرحمان کے خلاف حکومت وقت نے اپنی تمام تر کوششں کرکے دیکھ لی ہے اب ان کو اپنے انجام کی طرف ان کے عوام اور دین دشمن پالیسیاں لے جائیں گی
عطاء اللہ شہاب

شیئر کریں

Top