گلگت بلتستان ایم کیو ایم کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کریگی :خالد مقبول

pic_1570631667.jpg

جی بی کے عوام کی ایک تاریخ ہے جنہوں نے خود خطے کو آزاد کرایا، میں جی بی کو ہرگز متنازع نہیں سمجھتا جی بی کے لوگ 100 فیصد پاکستانی ہیں
بے اختیار وزیر اعلی سے یہاں کے مسائل حل نہیں ہونگے اورنہ ہی عوام کی قسمت بدلے گی ، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے کشمیر کاز پرفرق نہیں پڑے گا،پریس کانفرس
گلگت(سپیشل رپورٹر)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے ہم نے پاکستان کی محبت میں اپنے لیڈر سے لاتعلقی کا اظہار کیا سینٹرل پریس کلب گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا کسی بھی پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو گا ایم کیو ایم آج بھی نظریاتی طور پر جی بی میں موجود ہے کراچی جی بی والوں کادوسرا گھر ہے جی بی اس لئے آیا ہوں کہ مزدور کسان غریب کی نمائندگی کرسکوں خالد مقبول صدیقی نے انتخابات 2020 کا منشور بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ جی بی کے عوام کی ایک تاریخ ہے جنہوں نے خود خطے کو آزاد کرایا، میں جی بی کو ہرگز متنازع نہیں سمجھتا جی بی کے 100 فیصد پاکستان ہے جی بی والوں کا حق ہے کہ ان کو آئینی صوبہ دیا جائے نہ کہ عبوری صوبہ بنایا جائے۔ ہم سی پیک میں جی بی کا وہ حصہ اور نام نہیں سن رہے ہیں جوان کا حق ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جی بی میں میڈیکل اور انجنیئرنگ یونیورسٹی بنائی جائے جی بی سے پاکستان کا آغاز ہوتا ہے یہ خطہ متنازع نہیں ہوناچاہئے ، بے اختیار وزیر اعلی سے یہاں کے مسائل حل نہیں ہونگے اورنہ ہی عوام کی قسمت بدلے گی گلگت بلتستان اور کراچی کے عوام کے مسائل مشترک ہیں گلگت بلتستان کو خود مختار کرنے سے کشمیر کاز ہرگز متاثر نہیں ہوگا ۔
خالد مقبول

شیئر کریں

Top