محنت سے ہی ہر مشکل آسان ہوسکتی ہے،وائس چانسلر

Vice-Chancellor.jpg

ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ قراقرم یونیورسٹی کاغذرکیمپس کا دورہ تعلیمی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
غذر(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے غذر کیمپس کا دورہ کیا۔دورے کے دوران وائس چانسلر نے کیمپس میں جاری تعلیمی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے سمیت کیمپس کے طلبہ وطالبات سے خطاب کیا۔ پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق غذرکیمپس پہنچنے پر کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر میمونہ نیلوفر و منیجمنٹ و فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر کا ستقبال کیا۔اور کیمپس ڈائریکٹر نے وائس چانسلر کو کیمپس میں جاری تعلیمی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔جس کے بعد وائس چانسلر نے غذر کیمپس کے طلبہ وطالبات سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے کہاکہ طلبہ وطالبات محنت کو اپنا شیوا بنائیں۔محنت کے ذریعے ہی ہر مشکل کو آسانی میں تبدیل کیاجاسکتاہے ۔لہذا طلبا ہر وقت محنت اور کوشش کو جاری رکھیں ۔آج دنیا میں جن افراد اور ممالک نے بلندیوں تک پہنچیں وہ محنت اور مسلسل کوشش کے بدولت پہنچے ہیں ۔
وائس چانسلر

شیئر کریں

Top