وزیراقبال کی گوریکوٹ اتحادسے علیحدگی،شمس لون کی حمایت کااعلان

EjQMeVOWoAIO2T5.jpg

پی ٹی آئی کے ساتھ ملکرسیاست کے نئے دورکے آغازکریں گے،وزیراقبال کی گفتگو
استور(رفیع اللہ خان آفریدی ) وزیر اقبال کی سیاست میں دبنگ انٹری اتحاد گوریکوٹ سے علیحدہ ہو کر پی ٹی آئی کے امیدوار شمس الحق لون کوایک بڑا سرپرائزدیدیا ضلع استور کی ایک اہم اور بڑے خاندان درم خیل کے عمائدین کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہو کر سیاست کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا اپنی پوری برداری کے ساتھ جینے اور مرنے کے عہد اور ان سے مل کر علاقے کی تعمیر اور ترقی کے لئے دن رات ایک کرنے کا اعلان بھی کیا انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد کے نام سے لوگوں کو بے قوف بنایا جا رہا ہے ہم بتائیں گے انصاف کیا ہوتا ہے ہماری درم خیل برادری بونجی سے حلقہ ایک تک ایک اور ہمارے ساتھ ہیں اور اس وقت ہمارے ساتھ دیگر قابل احترام برادری کے لوگ بھی شامل ہیں ان سب کے ساتھ ہم شمس الحق لون کے ساتھ الحاق کرتے ہیں آج سے ہم سب مل کر عوام کے حقوق اور مسائل اور مشکلات کی جنگ لڑینگے۔
وزیر اقبال

شیئر کریں

Top