دو روز مسلسل مہنگا ہونے کے بعد سونا سستا ہوگیا

234164_1163539_updates.jpg

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 98 ہزار 851 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قدر 6 ڈالر کمی سے 1952 ڈالر ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا تاہم اب کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 

شیئر کریں

Top