گندم پر سبسڈی ختم نہیں کرنے دینگے ،حفیظ کی ضبط کرائیں گے: جمیل احمد

57922_1588760606203_7551179_n.jpg

گلگت بلتستان کے عوام نے ٹھیکوں اور تبدیلی کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
کشروٹ، نگرل ،ڈومیال، خومر ،مجینی محلہ، سونیکوٹ اور جگلوٹ کے عوام نے حفیظ الرحمن کی سیاست کو مسترد کردیا
گلگت(بیورو رپورٹ)بعض لوگ صوبے کے نام پر گلگت بلتستان سے گندم سبسڈی ختم کرنا چاہتے ہیں سبسڈی بھٹو کا تحفہ ہے پیپلزپارٹی کسی کو بھی گندم سبسڈی ختم کرنے کی اجازت نہیں دے گی گلگت بلتستان کے عوام نے ٹھیکوں اور تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے گلگت بلتستان میں حکومت پیپلزپارٹی بناے گء 15 نومبر کو صرف رسم باقی ہے کشروٹ نگرل ڈومیال خومر مجینی محلہ خومر سونیکوٹ اور جگلوٹ سے حفیظ کی ضمانت ضبط کرا دیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینیئر نائب صدر و امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2 گلگت جمیل احمد نے کشروٹ نگرل ڈومیال خومر مجینی محلہ ودیگر ایریوں میں شمولیتی پروگرام میں عمائدین و نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے تبدیلی کے نعرے لگائے اب صوبے کے نام پر گلگت بلتستان سے گندم سبسڈی ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں گندم سبسڈی ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے پیپلزپارٹی کسی کو بھی بٹھو کا دیا ہوا تحفے کو ختم کرنیکی کوشش ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ عوام نے 2015 الیکشن میں عوام سے بھاری مینڈیٹ لیا تھا لیکن وزیراعلی بننے کے بعد انہوں نے ٹھیکوں کی سیاست کرکے اپنے چیتوں کیساتھ ملکر مال بنا لیا اور عوام کی عزت نفس مجروح کیا کشروٹ نگرل ڈومیال خومر مجینی محلہ سونیکوٹ اور جگلوٹ کے عوام نے حفیظ الرحمن کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے 15 نومبر کو ہونے والے جنرل الیکشن میں عوام تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے جزبے اور ماحول کے مطابق عوام پیپلزپارٹی کی حکومت چاہتے ہیں 15 نومبر کو رسم باقی ہے 16 نومبر کو گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنانے میں کامیاب ھونگے آخر میں جمیل احمد نے اخر میں پیپلزپارٹی پر مکمل اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنایا
جمیل احمد

شیئر کریں

Top