گلگت بلتستان کی انتخابی مہم چلانے والے وزراء کو کوئی نہیں پوچھ رہا: شیری رحمان

Sherry-Rehman-750x369-1.jpg

جمہوریت کا حسن مہذب سیاست ہے پی ڈی ایم کا ایجنڈا نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کا ہے، پیپلز پارٹی رہنما
وفاقی وزرا ایک کے بعد ایک گلگت بلتستان آ رہے ہیں اور وہاں کی عوام سے اعلانات اور وعدے کر رہے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی انتخابی مہم چلانے والے وزرا کو کوئی نہیں پوچھ رہا۔جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں عوامی مسائل اور گلگت بلتستان انتخابات پر بات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کی تحریک سے متعلق امور زیر غور آئے اور گلگت بلتستان انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر بات چیت کی گئی۔شیریں رحمان نے کہا کہ وفاقی وزرا ایک کے بعد ایک گلگت بلتستان آ رہے ہیں اور وہاں کی عوام سے اعلانات اور وعدے کر رہے ہیں لیکن ان وفاقی وزرا کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گیلپ سرویز کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی جبکہ گلگت بلتستان انتخابات میں فوج کی نگرانی کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا حسن مہذب سیاست ہے جبکہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کا ہے۔
شیری رحمان

شیئر کریں

Top