ثانیہ مرزا کو بیٹے اذہان پر فخر کیوں ؟

234562_6717347_updates.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے   مایہ ناز آل راونڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان شعیب کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کے کیپشن کے مطابق ثانیہ کو اپنے بیٹے اذہان پر فخر ہے ۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے اذہان شعیب اپنی ماما ثانیہ مرزا کو ٹہلتے ہوئے مسنون دعائیں سنائے رہےہیں ۔

 

 

ویڈیو کے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ اذہان نے 5 دن میں مسنون دعائیں یاد کی  ہیں تلفظ میں  بھی انشاء اللہ بہتری  آجائے گی۔

ثانیہ نے مزید لکھا مجھے اپنے بیٹے اذہان پر فخر ہے کیونکہ اذہان کو پتا ہے کہ سونے سے پہلے دعا پڑھی جاتی ہےکیونکہ ہم زیادہ تر سفر میں رہتے ہیں اس لیےانھیں اس کی زیادہ ضرورت ہے۔

ثانیہ کے مطابق اذہان نے ان دعاؤں کو چند بار پڑھا واور انھیں وہ یاد ہوگئی اذہان اپنی بہترین یادداشت کے باعث ہر گزرتے دن کے ساتھ مجھے حیرت زدہ کردیتا ہے  ۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا ان دنوں   پی ایس ایل 2020 میں شوہر کی حوصلہ افزائی کیلئےکراچی میں موجود ہیں۔

خیال رہےکہ17مارچ کوکورونا وائرس کے سبب معطل کیے گئے پی ایس ایل میچز8 ماہ بعد دوبارہ شروع کیے جارہے ہیں پاکستان سپر لیگ کے پلے آف اور فائنل کراچی میں14، 15 اور17نومبرکو ہوں گے جس کے لیے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

شیئر کریں

Top