دہشتگردوں کی سرپرستی ،بھارت کو منہ کی کھانی پڑ ے گی،گورنر

Dn8h4iMUUAAZbhQ.jpg

دہشتگردتنظیموں کے ذریعے پاکستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
گلگت(بادشما ل رپورٹ) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے نیلم ویلی سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارتی دہشت گردی کاشدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت معصوم شہریوں کا خون بہا رہا ہے اور بھارتی جارحیت خطے میں امن کیلئے سب سے بڑاخطر ہ ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم شہری آبادی کو نشانہ بنانا غیر انسانی عمل ہے اور ظلم و بربریت کی ایک کارروائی ہے۔ بھارت دہشت گرد نظیموں کے ذریعے پاکستان کا امن و امان خراب کرنے کے لیئے ناکام کوششیں کررہی ہے ۔اور پاکستان کے 22کروڑ عوام بھارتی مکرو چہرے کو عالمی سطح پر نے نقاب کری گی اور دنیا کے تمام ممالک کو عیاں ہوگا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اور بے گناہوں کے خوان بہانے میں مصروف عمل ہے ۔اور انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل بھارتی فائرنگ اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے باوجود، آزاد جموں و کشمیر کے لوگوں کا حوصلہ بلند ہے اور کنٹرول لائن پر بسنے والے لوگوں کا ملکی دفاع کے لئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی تکالیف کو دور کرنے کے لئے حکومت پاکستان ان کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ افواج پاکستان بھارتی افواج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیئے ہر دم تیار ہے اور ہمیشہ ہر سیکٹر میں بھارتی افواج کو ہار سے دوچار کیا ہے اور بھارتی افواج کو چکنا چور کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض افواج کے ذریعے کشمیری شہریوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں عالمی سطح پر اس کا نوٹس لیں اور خطے کے امن بحال کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں ۔
گورنر

شیئر کریں

Top