کورونا پھر بے قابو،2ہزار 165نئے کیسز، 17افراد جاں بحق

77828098.jpg

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 ہوگئی
اسلام آباد(آئی این پی )کورونا وائرس سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 109 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 9 ہزار 309، سندھ میں ایک لاکھ 53 ہزار 873، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 723، بلوچستان میں 16 ہزار 328، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 434، اسلام آباد میں 23 ہزار 533 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 261 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 48 لاکھ 81 ہزار 640 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 535 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 22 ہزار 414 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 316 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 109 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 462، سندھ میں 2 ہزار 722، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 305، اسلام آباد میں 253، بلوچستان میں 155، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 119 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کورونا

شیئر کریں

Top