بلوچستان میں پاک فوج کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، کمشنر سبی

faisal-ahmed-e1477343101487.jpg

لیویز کے جوانوں کو بہتر ماحول میں تربیت کی فراہمی کسی نعمت سے کم نہیں
سبی( آئی این پی ) کمشنر سبی ڈویژن آغا سید فیصل شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پاک فوج کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیویز کے جوانوں کو بہتر ماحول میں تربیت کی فراہمی کسی نعمت سے کم نہیں سے پاک افواج کے تربیت یافتہ آفیسران وجوانوں کی محنت سے لیویز فورسز کے اہلکاروں کا معیار بلند ہوگا ایسے تربیتی مواقع وقت اور حالات کی اہم ضرورت ہیں بلوچستان ہماری سرزمین ہے جس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے پاک فوج کے بہترین اساتذہ سے تربیت حاصل کرنے والے ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں گے تربیت یافتہ لیویز اہلکار اپنی صلاحیتوں کا استعمال یقینی بناکر لیویز فورسز کا موارل بلند کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک افواج کے زیر اہتمام کی سبی کینٹ میں لیویز رسپانس فورس ٹریننگ کی تربیت مکمل ہونے پر پاسنگ آوٹ ہونے والے جوانوں کے اعزاز میں دی جانے والی پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ا س موقع پر کمانڈنگ آفیسرسبی گریژن بریگیڈئیر اویس مجید ، کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس ، ڈی ایس پی سبی ارسلان زاہد ، پی اے ٹو کمشنر سبی ڈویژن زیشان طاہرکے علاوہ دپاک فوج سمیت ضلعی آفیسراں لیویز کے جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن آغا سید فیصل شاہ نے کہا کہ لیویز کے جوانوں کیلئے قابل فخر اور مسرت کا دن ہے باقاعدہ تربیت یافتہ ہوکر اپنے اپنے علاقوں میں اپنی صلاحیتوں کو عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت اور اس دھرتی کی حفاظت کی ذمہ داری سرانجام دیں گے۔
کمشنر سبی

شیئر کریں

Top