دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد5 کروڑ 33 لاکھ 19 ہزار 463ہوگئی

corona-testing-diminished-by-60-percent-in-punjab-1594727383-3342.jpg

امریکہ 1 کروڑ 7 لاکھ 36 ہزار 82 کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں بدستور سرفہرست ہے۔ بھارت 87 لاکھ 28 ہزار 795 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے ، برازیل تیسرے نمبرپر ہے
بیجنگ(شِنہوا)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کی جانب سے 14 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے جاری کیے جانیوالے دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار مندرجہ ذیل ہیں۔دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 کروڑ 33 لاکھ 19ہزار 463 ہو گئی ہے۔امریکہ 1 کروڑ 7 لاکھ 36 ہزار 82 کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں بدستور سرفہرست ہے۔ بھارت 87 لاکھ 28 ہزار 795 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے جبکہ برازیل 58 لاکھ 10 ہزار 652 کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔19 لاکھ 15 ہزار 677 کیسز کے ساتھ فرانس چوتھا اور 18 لاکھ 65 ہزار 395 مصدقہ کیسزکے ساتھ روس پانچواں شدید متاثرہ ملک ہے۔شدید متاثرہ ممالک میں چھٹے نمبر پر موجود ملک سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 58 ہزار 591 ہو گئی ہے۔ برطانیہ 13 لاکھ 21 ہزار 31 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ،ارجنٹائن 12 لاکھ 96 ہزار 378 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ کولمبیا 11 لاکھ 82 ہزار 697 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔چین میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 92 ہزار 404 ہے۔
کوروناکیسز

شیئر کریں

Top