سکردو پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا کارکنوں میں تصادم پتھراؤ پولیس اہلکار زخمی

SKARDU-PHADDA.png

پی ٹی آئی کی ریلی پیپلز سیکرٹریٹ کے سامنے سے گزر رہی تھی کہ دونوں جماعتوں کے کارکن آپس میں الجھ پڑے
مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی، چیف الیکشن کمشنرکی ڈی آئی جی کوکارروائی کی ہدایت
سکردو(بادشمال نیوز)گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران اسکردو میں یادگار شہدا کے قریب پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔پی ٹی آئی کی ریلی پیپلز سیکرٹریٹ کے سامنے سے گزر رہی تھی کہ دونوں جماعتوں کے کارکن آپس میں الجھ پڑے۔ کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھرا کیا جس کے نتیجے میں پتھرا کی زد میں آکر 2 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔بعد ازاں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلی جی بی میر افضل نے بھی واقعے کا نوٹس لیا اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس بلتستان رینج کو سخت کارروائی کی ہدایت کی۔خیال رہے کہ برف باری اور شدید سرم موسم کے باوجود گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
زخمی

شیئر کریں

Top