حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

index.jpeg

پیٹرول کی نئی قیمت 100روپے 69پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 101روپے 43پیسے مقرر
اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار کی رات 12 بجے سے ہو گیا، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79پیسے کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100روپے 69پیسے ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 79پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101روپے 43پیسے ہوگی۔مٹی کے تیل کی قیمت 65روپے 29پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 62روپے 86پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار کی رات 12 بجے(16نومبر) سے ہو گیا، واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 15روز کے لیے کیا گیا ہے۔
پٹرول سستا

شیئر کریں

Top